ہومتازہ ترینچین کی جانب سے پاکستان کو ویٹرنری ویکسین کی 3 لاکھ خوراکوں...

چین کی جانب سے پاکستان کو ویٹرنری ویکسین کی 3 لاکھ خوراکوں کا عطیہ

پاکستان کی لائیو اسٹاک صنعت کی معاونت کے لئے چین کی حکومت نے پاکستان کو اعلیٰ معیار کی ویٹرنری ویکسین کی 3 لاکھ خوراکیں عطیہ کی ہیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کے روز نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر میں ویکسین حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ چین کی جانب سے عطیہ کی گئی ویٹرنری ویکسین سے پاکستان اور چین کی گہری دوستی اور زرعی شعبے میں دونوں ممالک میں قریبی تعاون ایک بار پھر نمایاں ہو رہاہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق
’’پاکستان زراعت، لائیو اسٹاک کی ترقی، ویٹرنری خدمات، زرعی تحقیق، بایوٹیکنالوجی اور بیماریوں کی روک تھام کے شعبوں میں چین کے تجربے اور مہارت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اس تعاون کو مزید توسیع دے کر چین کے تجربے سے مزید فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معاشی ترقی کی بنیاد اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اپ گریڈ شدہ ورژن 2.0 کا ایک اہم حصہ ہے جبکہ مویشی بانی پاکستان کے زرعی نظام کا ایک ناگزیر حصہ ہے۔

وفاقی وزیر نے لائیو اسٹاک کی ترقی میں چین کے تجربے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویٹرنری خدمات، زرعی تحقیق، بایوٹیکنالوجی اور جانوروں میں بیماریوں کی روک تھام کے شعبوں میں چین کی مہارت قابلِ ذکر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنا کر چین کے اس تجربے سے فائدہ اٹھائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے کسانوں اور دیہی علاقوں کے فائدے کے لئے زرعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم رہے گا۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور شی یوآن چیانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لائیو اسٹاک فارمنگ پاکستان کا روایتی مسابقتی شعبہ اور دیہی معیشت کا اہم ستون ہے جو اپنے اندر ایک مضبوط بنیاد اور ترقی کے وسیع امکانات رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی قیادت زرعی تعاون کو بہت اہمیت دیتی ہے جس کے باعث زراعت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائیو اسٹاک کی ترقی میں چین کے تجربات، ماڈلز اور کامیابیاں پاکستان کے لئے قابلِ قدر رہنمائی فراہم کر سکتی ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار ہے کہ ویٹرنری ویکسین کا یہ عطیہ چین اور پاکستان کے درمیان لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا، زرعی تعاون کو عملی طور پر مسلسل فروغ دے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے مزید فوائد کا باعث بنے گا۔

اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں