ہومتازہ ترینپاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ چیریٹی ڈے آج منایا جا رہا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ چیریٹی ڈے آج منایا جا رہا ہے

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جارہا ہے۔ اس دن کا مقصد ضرورت مندوں کی مدد کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث ضرورت مندوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

2013 سے ورلڈ چیریٹی ڈے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد لوگوں کو پیسہ اور وقت عطیہ کرنے، خیراتی کاموں میں حصہ لینے اور رفاہی سرگرمیوں کے بارے میں شعور فراہم کرنا ہے۔

پاکستان کے سماجی و معاشی مسائل کے باعث غربت کی سطح سے نیچے رہنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فلاحی ادارے چلانے والوں کا کہنا ہے کہ ان کے کاموں کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں۔

فلاحی اداروں کے رضاکاروں کے مطابق محنت کش طبقے کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے، اور ایسے میں فلاحی اداروں کا کردار اہم ہو جاتا ہے۔

رفاہی اداروں کی خدمات اپنی جگہ اہم ہیں، لیکن حکومت کو عام آدمی کی فلاح وبہبود کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں