سعودی عرب کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عبداللہ السواحہ نے اتوار کے روز چین کی سائنسی و تکنیکی ترقی کو سراہا ہے۔ انہوں نے چین کے ساتھ شراکت داری پر مملکت کے فخر کا اظہار کرتے ہوئے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
ساؤنڈ بائٹ (عربی): عبداللہ السواحہ، وزیرِ مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، سعودی عرب
’’میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں بہت متاثر ہوا ہوں۔ چین بنیادی علوم کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ان پر فخر کرتا ہے۔ یہی وہ چیز ہے جس نے آج چین کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بنایا ہے۔ پوری دنیا خواہ مشرق ہو یا مغرب ہر کوئی چین کی سائنسی و تکنیکی ترقی کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ جب بھی چین سے مصنوعی ذہانت کا کوئی نیا ماڈل سامنے آتا ہے سارا مغربی میڈیا اس پر توجہ دیتا ہے۔ یہ علم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کی ایک بڑی لہر کی عکاسی کرتا ہے۔ میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ہم چین کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔‘‘
السواحہ نے یہ بات ریاض میں ہونے والی’لِیپ 2026 ٹیک کانفرنس‘ کے آغاز سے قبل حکومتی پریس کانفرنس کے دوران کہی۔لِیپ 2026 ٹیک کانفرنس کا آغاز پیر کے روز ہوا۔
لِیپ ٹیک کانفرنس سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی سالانہ عالمی ٹیکنالوجی تقریب ہے۔ پہلی بار اس کا انعقاد سال 2022 میں ہوا تھا۔
لیپ 2026 اس کانفرنس کا پانچواں ایڈیشن ہے۔ کانفرنس 31 اگست کو شروع ہوئی اور 3 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ’’نئی دنیاؤں کی جانب‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں متعدد چینی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔
ریاض سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


