ہومتازہ ترینچینی کارکن مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت کی تعمیر میں اہم کردار...

چینی کارکن مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت کے مرکزی کاروباری ضلع (سی بی ڈی) میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

چائنہ اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس ای سی) کی جانب سے تعمیر کیا جانے والا مرکزی کاروباری ضلع قاہرہ سے تقریباً 50 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ سی بی ڈی میں 20 بلند و بالا عمارتیں شامل ہیں جبکہ یہاں کا 385.8 میٹر بلند آئیکونک ٹاور افریقہ کی بلند ترین عمارت ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): نورا الشاذلی، سینئر میڈیا اسپیشلسٹ، سی ایس ای سی مصر
’’سی بی ڈی منصوبے نے صرف مصر کے شہری منظرنامے کو تبدیل نہیں کیا بلکہ یہ ہمارے شہروں کے مستقبل کو بھی نئی شکل دے رہا ہے۔ بعض لوگ تو اسے مصر کے نئے دور کا ’اہرام‘ بھی قرار دیتے ہیں۔ جب یہ منصوبہ مکمل ہو گیا تو مصر کو عالمی معیار کا ایک ایسا مرکزی کاروباری ضلع مل جائے گا جس کا عالمی سطح پر اثر و رسوخ ہوگا جبکہ اس سے روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایک مصری کی حیثیت سے مجھے یہ دیکھ کر بے حد فخر محسوس ہوتا ہے کہ اب یہ خواب قدم بہ قدم حقیقت بن رہا ہے۔‘‘

اس بڑے منصوبے پر کام کرنے والے بہت سے افراد اس بات کو کبھی نہیں بھولیں گے کہ انہوں نے کس طرح ایک خالی صحرا سے ایک جدید ضلع کو ابھرتے ہوئے دیکھا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): گو مِنگ لو، ڈپٹی چیف انجینئر، پراجیکٹ
’’جب ہم سال 2019 میں یہاں آئے تھے تو یہ سارا علاقہ صرف صحرا پر مشتمل تھا۔ ہم نے اس خالی صحرا میں بالکل ابتدا سے کام شروع کیا اور 20 بلند و بالا عمارتیں تعمیر کیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے ہم نے کچھ نہ ہونے سے ایک پورا نیا شہر تخلیق کر دیا ہو۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): جیا فینگ لِنگ، چیف انجینئر، پراجیکٹ
’’ہم بنیادی طور پر صحرا میں بلند و بالا عمارتوں کا ایک مجموعہ تعمیر کر رہے ہیں۔ اور اس کام میں مشکلات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ مثال کے طور پر شدید موسمی حالات کو ہی لے لیں۔ درجہ حرارت دن کے وقت انتہائی زیادہ ہوجاتا ہے جبکہ رات کو بہت تیزی سے نیچے گر جاتا ہے۔ درجہ حرارت میں اس قدر اتار چڑھاؤ نے تعمیراتی کام کو ناقابلِ یقین حد تک مشکل بنا دیا ہے۔‘‘

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت مرکزی کاروباری ضلع (سی بی ڈی) کی تعمیر چین مصر تعاون کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ اسے ایک اسمارٹ سٹی مرکز کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد مصر کی معاشی جدیدکاری کو فروغ دینا ہے۔

قاہرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں