ہومتازہ ترینچین آسیان کاروباری تعاون کو نئی رفتار دینے کے لئے کمبوڈیا میں...

چین آسیان کاروباری تعاون کو نئی رفتار دینے کے لئے کمبوڈیا میں اہم فورم کاانعقاد

کمبوڈیا کے حکام اور ماہرین نے منگل کے روز ایک فورم میں کہا ہے کہ چین اور آسیان سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کے درمیان تعاون علاقائی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لئے انتہائی اہم ہے۔
چین آسیان کاروباری رہنماؤں کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کونسل فار دی ڈویلپمنٹ آف کمبوڈیا کے تحت کمبوڈین انویسٹمنٹ بورڈ کے سیکرٹری جنرل چیا وُتھی نے کہا کہ دنیا کو بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال، جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں، تنازعات اور رسدی نظاموں کی ازسرِنو تشکیل جیسے مسائل کا سامنا ہے تاہم چین اور آسیان کے کاروباری افراد کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع اب بھی موجود ہیں۔
انہوں نے چین اور آسیان کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد کاروباری افراد، صنعتی نمائندوں اور تھنک ٹینک کے ماہرین کو بتایا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران آسیان چین تعلقات ابتدائی مذاکرات سے آگے بڑھ کر ایک اہم شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ یہ ایسی شراکت داری ہے جو علاقائی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے رہی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (خمیر): چیا وُتھی، سیکرٹری جنرل، کمبوڈین انویسٹمنٹ بورڈ، کونسل فار دی ڈویلپمنٹ آف کمبوڈیا
’’چین آسیان کاروباری فورم صرف خیالات کے تبادلے کا ایک پلیٹ فارم نہیں بلکہ یہ ایک ایسا فورم ہے جو بات چیت کو تعاون اور تعاون کو کمبوڈیا میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے ٹھوس مواقع میں تبدیل کرتا ہے۔ چین سال 1991 میں آسیان کا ڈائیلاگ پارٹنر بنا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں فریقوں نے باہمی اعتماد کو مسلسل فروغ دیا اور اب بھی باہمی تعاون کو وسعت دے رہے ہیں۔‘‘
نوم پنہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں