ہومتازہ ترینشی زانگ میں مٹی کے تودے سے متاثرہ سرحدی شاہراہ جلد...

شی زانگ میں مٹی کے تودے سے متاثرہ سرحدی شاہراہ جلد کھلنے کا امکان

چین کے جنوب مغربی خودمختار علاقے شی زانگ کی گیرونگ کاؤنٹی میں گیرونگ بندرگاہ تک جانے والی جی 216 قومی شاہراہ کے آخری حصے کو دوبارہ کھولنے کے لئے امدادی کارکن تیزی سے کام کر رہے ہیں۔
منگل کی صبح 10 بجے تک شاہراہ کی بحالی کا کام بندرگاہ سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے تک مکمل کر لیا گیا تھا۔
26 اگست کو مٹی کے تودے گرنے سے شاہراہ کو شدید نقصان پہنچا جبکہ گاڑھے کیچڑ اور ملبے نے راستہ بند کر دیا تھا۔
شاہراہ کے جس حصے کی مرمت کی جا رہی ہے وہ دشوار گزار پہاڑی وادی میں واقع ہے۔ اس مقام پر ایک جانب چٹانیں ہیں جبکہ دوسری جانب تیزی سے بہتا ہوا دریا ہے۔ دریا میں پانی کے بہاؤ کی رفتار 6 سے 7 میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ جاتی ہے۔
بھاری مشینری کے لئے محدود جگہ ہونے کے باعث امدادی کارکن باری باری کام کر رہے ہیں۔ وہ سڑک کی بنیاد بڑے پتھروں سے مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تیز بہتے پانی کے درمیان مشکل ترین حصوں کی مرمت کر رہے ہیں۔
لیزر پر مبنی مصنوعی ذہانت کے نگرانی آلات، ڈھلوانوں کی نگرانی کرنے والے ریڈار اور ڈرونز چوبیس گھنٹے غیر مستحکم ڈھلوانوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور معمولی تبدیلیوں کا سراغ لگا کر ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہیں۔
شاہراہ دوبارہ کھولنے سے اہم آلات، عملے اور امدادی سامان کو قدرتی آفت سے شدید متاثرہ مرکزی علاقے تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔
گیرونگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں