ہومتازہ ترینٹیکنالوجی ایکو سسٹم کی عالمی درجہ بندی، ایشیا میں ہانگ کانگ سرفہرست

ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کی عالمی درجہ بندی، ایشیا میں ہانگ کانگ سرفہرست

ہانگ کانگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارکس کارپوریشن (ایچ کے ایس ٹی پی) اور مارکیٹ تجزیاتی پلیٹ فارم سی بی انسائٹس کی جانب سے پیر کے روز مشترکہ طور پر جاری کئے گئے حقائق نامےکے مطابق ہانگ کانگ کا جدت اور ٹیکنالوجی کا ایکو سسٹم ایشیا میں پہلے جبکہ عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر ہے۔
جائزے میں ہانگ کانگ نے 370 پوائنٹس حاصل کئے۔ اس میں کاروباری ترقی کی رفتار، فنڈز حاصل کرنے کی صلاحیت، مارکیٹ کی استعداد اور قیادت کی مضبوطی سمیت چار بنیادی اشاریوں کو پیشِ نظر رکھا گیا۔ جائزے میں تیزی سے ترقی کرنے کی صلاحیت رکھنے والے نئے کاروباروں اور مستقبل کی ممکنہ یونیکورن کمپنیوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔
رپورٹ میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ ایشیا خصوصی نوعیت کے کلسٹرز کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے جدت طرازی کے عالمی منظرنامے کی تشکیلِ نو کر رہا ہے جہاں ہر کلسٹر ترقی کے مختلف مراحل میں اپنی منفرد صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔
یہ حقائق نامہ ایچ کے ایس ٹی پی کی 25ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر جاری کیا گیا۔ سال 2001 میں قائم ہونے والا ایچ کے ایس ٹی پی نئی صنعتی ترقی اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ کے فروغ کے لئے مسلسل کام کر رہا ہے۔ اس ادارے نے ہانگ کانگ کی جدت پر مبنی معیشت کو مزید تقویت فراہم کی ہے۔
ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں