ہومتازہ ترینکائلی جینر کا کاسمیٹک سرجری سے متعلق نیا انکشاف

کائلی جینر کا کاسمیٹک سرجری سے متعلق نیا انکشاف

نیو یارک (لارڈ میڈیا): امریکی ماڈل اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار کائلی جینر نے حال ہی میں اپنی کاسمیٹک سرجری کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے بریسٹ امپلانٹس کا سائز بڑھوانا چاہتی ہیں۔

کائلی جینر نے پوڈکاسٹ ‘بیٹر ہاف ود اسٹیس اینڈ وک’ میں شرکت کے دوران اپنی پلاسٹک سرجری اور ماضی میں کروائی گئی بریسٹ آگمینٹیشن کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس ایک مداح کے سوال کے جواب میں انہوں نے اپنی سرجری کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جس نے بڑی توجہ حاصل کی۔

رئیلٹی اسٹار نے کہا کہ وہ اپنے موجودہ امپلانٹس سے مطمئن ہونے کے باوجود انہیں مزید بڑا اور نمایاں کروانا چاہتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں