لندن (لارڈ میڈیا) پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے دوران انگلش براڈکاسٹرز نے کھانے کے وقفے پر سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
پی سی بی نے اسکائی اسپورٹس کے خلاف انگلش بورڈ سے باضابطہ شکایت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پی سی بی نے اس نشریات کے خلاف احتجاجاً وقفے کے بعد پاکستانی ٹیم کو میدان میں نہ اتارنے پر غور بھی کیا تھا۔
یہ انٹرویو سابق انگلینڈ کپتان اور موجودہ براڈکاسٹر مائیک ایتھرٹن نے کیا، جس میں عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم خان نے اپنے والد کی صحت پر خدشات ظاہر کیے۔


