ہومتازہ ترینپاکستان کی پانچوں آئل ریفائنریز اپ گریڈیشن معاہدوں پر دستخط کیلئے تیار

پاکستان کی پانچوں آئل ریفائنریز اپ گریڈیشن معاہدوں پر دستخط کیلئے تیار

کراچی (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام آئل ریفائنریز ریفائنری اپ گریڈیشن کے معاہدوں پر دستخط کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کراچی کے دورے کے دوران براؤن فیلڈ ریفائنری اپ گریڈیشن پالیسی پر عملدرآمد، ریفائنریز کی مالی کارکردگی اور توانائی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔

پانچوں ریفائنریز کے معاہدوں پر آئندہ ماہ کے آغاز میں دستخط متوقع ہیں اور اس اپ گریڈیشن سے چھ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی امید ہے۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ یہ اقدام ملک کے ریفائننگ شعبے کی طویل مدتی پائیداری کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریفائنری اپ گریڈیشن سے پاکستان میں یورو 5 معیار کے ایندھن کی مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگی اور مقامی پٹرول اور ڈیزل کی پیداوار سے درآمدی انحصار کم ہوگا۔

مزید برآں، وزیر نے کہا کہ مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی تیاری سے قیمتوں میں کمی میں مدد مل سکتی ہے جبکہ حکومت پالیسی پر عملدرآمد میں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔ پارکو نے بھی وزیر پٹرولیم کو حب میں مجوزہ آئل سٹی کے حوالے سے جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں