ہومتازہ ترینچین کی عالمی مقبولیت میں اضافہ، افریقی ماہرین نے اہم وجوہات بتا...

چین کی عالمی مقبولیت میں اضافہ، افریقی ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

پیو ریسرچ سینٹر کے ایک مطالعے کے مطابق 36 ممالک میں کئے گئے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں کی اکثریت امریکہ کے مقابلے میں چین سے متعلق زیادہ مثبت رائے رکھتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ہودان عثمان عبدی، چین میں صومالیہ کی سفیر
’’میرا مانناہے کہ اس کی وجہ چین کے زیادہ جامع تشخص اور اس کے بارے میں خاص طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے بہتر معلومات تک آسان رسائی ہے۔
ہم نے دیکھا ہے کہ چین کے قومی اور مقامی سطح کے بہت سے میڈیا ادارے فیس بک، ٹوئٹر (ایکس)، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر اپنے اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں۔ وہ صرف خبریں ہی شیئر نہیں کر رہے بلکہ وہ چین کی جدت پسندی، اس کی ترقی اور اس کی ثقافت کے تمام پہلوؤں کو بھی اجاگر کر رہے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ولیم چیکوٹو، گروپ چیف ایگزیکٹو، زم پیپرز، زمبابوے
’’چین کے بارے میں لوگوں کا تاثر ہر روز بہتر اور تبدیل ہو رہا ہے کیونکہ وہ چینی عوام کے اچھے کاموں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔‘‘

سال 2026 کے ایک سروے کے مطابق افریقی نوجوانوں کی براعظم افریقہ میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے بارے میں مثبت رائے میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ایرک ٹیکونڈو مسیکیٹی، صحافی، دی ٹائمز گروپ، ملاوی
’’مجھے اس بات پر کوئی حیرت نہیں کہ افریقہ میں زیادہ تر نوجوان چین کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں کیونکہ چین افریقہ کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ چین نے افریقی ممالک کی ترقی میں بہت سے حوالوں سے اپنا کردار ادا کیا ہے جن میں نوجوانوں کے لئے بنائے گئے پروگرام خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ بہت سے نوجوان چینی حکومت کی جانب سے تعلیمی اقدامات اور چینی حکومت کے فراہم کردہ وظائف سے مستفید ہوئے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): گبیمبا جوزفین، پریس اتاشی، سفارت خانہ جمہوریہ کانگو، چین
’’چین ایک بہت ہی زیادہ جدت پسند ملک ہے۔ اور یہ دوسرے لوگوں یا دوسرے ممالک کو بھی جدت پسند بننے کے لئے بہت سے مواقع فراہم کرتا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): بیراڈ مشیل ڈوپریس، چیف ایگزیکٹو آفیسر، سیشلز براڈکاسٹنگ کارپوریشن
’’برقی گاڑیوں کے شعبے میں آپ کی تیز رفتار ترقی اور مجموعی طور پر توانائی کی بچت اور مؤثر استعمال کے لئے آپ کی کوششیں میرے خیال میں عالمی جنوب کے ممالک کو باہمی تعاون کا ایک بہترین راستہ فراہم کرتی ہیں۔ خاص طور پر توانائی کے سستے اور مؤثر نظام تک رسائی کے حوالے سے۔ اور یہ بات بہت متاثر کن بھی ہے۔‘‘

بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں