ہومتازہ ترینپاکستان آئیڈل کے دوسرے سیزن کا ٹائٹل فیصل آباد کی حرا قیصر...

پاکستان آئیڈل کے دوسرے سیزن کا ٹائٹل فیصل آباد کی حرا قیصر نے جیت لیا

فیصل آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان آئیڈل کے دوسرے سیزن کا ٹائٹل فیصل آباد کی حرا قیصر نے جیت لیا۔ انہوں نے اتوار کو ہونے والے فائنل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ججز اور عوام کے دل جیت لیے۔

حرا قیصر کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے اور انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین اور گھر والوں کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کو بتایا کہ اب وہ اپنے خوابوں کو پورا کریں گی۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حرا نے کہا کہ ان کی فیملی نے انہیں اس سفر میں بھرپور سپورٹ دی۔ ان کے بھائی نے بھی بعد میں ان کا ساتھ دینا شروع کیا۔

حرا نے بتایا کہ موسیقی کی تعلیم انہیں اپنے والد قیصر علی سے ملی، جو آٹھ سال قبل انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کی اور 2013 میں شادی ہوگئی۔

پاکستان آئیڈل کا ٹائٹل جیتنے پر حرا کو 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ رقم اپنے بچوں کے لیے چھت بنانے کے لیے استعمال کریں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں