ہومتازہ ترینپنجاب کے تمام اسکولوں میں اکتوبر سے دسمبر تک میگا اسپورٹس ایونٹس...

پنجاب کے تمام اسکولوں میں اکتوبر سے دسمبر تک میگا اسپورٹس ایونٹس منعقد کرنے کا فیصلہ

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب کے تمام اسکولوں میں اکتوبر سے دسمبر تک میگا اسپورٹس ایونٹس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا، جہاں انہوں نے ان ایونٹس کی منظوری دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام 35 ہزار اسکولوں میں اسپورٹس کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں اور 450 اسکولوں میں کھیلوں کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ پبلک اسکولوں کے درمیان تحصیل، ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبائی سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ انعامی رقم 5 لاکھ، 3 لاکھ اور ایک لاکھ مقرر کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ طلبہ و طالبات کے لئے الگ الگ انعامی رقم مختص کی جائے اور جو ٹیلنٹ دکھائے گا، اسے بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے کے ساتھ مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں