ہومتازہ ترینچینی نائب صدر کی بھارت کے مشیر قومی سلامتی سے ملاقات

چینی نائب صدر کی بھارت کے مشیر قومی سلامتی سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے منگل کے روز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اور چین۔بھارت سرحدی معاملے پر خصوصی نمائندے اجیت دوول سے ملاقات کی ہے۔

ہان نے کہا کہ چین اور بھارت کو دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک اور طویل مدتی تناظر میں دیکھنا اور ان سے نمٹنا چاہیے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو سٹریٹجک باہمی اعتماد کو فروغ دینا، تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھانا، کثیرالجہتی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنا، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنا اور چین۔بھارت تعلقات کی مسلسل اور مستحکم ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔

اجیت دوول نے کہا کہ دنیا کی دو سب سے زیادہ آبادی والی اور تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں کی حیثیت سے بھارت اور چین کے درمیان تعاون کے لئے تاریخی موقع موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت چین کے ساتھ مل کر باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کرنے، سرحدی معاملے کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت کے لئے تیار ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں