ہوماہم ترینفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، کشیدگی میں کمی...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، کشیدگی میں کمی پر گفتگو

تہران (لارڈ میڈیا): فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا دورہ مکمل کر لیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں کشیدگی میں مزید اضافہ روکنے اور آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھولنے پر گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس دورے میں فیلڈ مارشل کے ہمراہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں تنازعات کے جلد خاتمے کے لیے جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی قیادت نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تنازع کے پرامن حل میں پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایرانی صدر سے مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات کی، جس میں ایران-امریکہ تنازع اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر گفتگو ہوئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں