ہومتازہ ترین118 سال پرانی جاپانی جیل لگژری ہوٹل میں تبدیل

118 سال پرانی جاپانی جیل لگژری ہوٹل میں تبدیل

نارا (لارڈ میڈیا): جاپان میں 118 سال پرانی جیل کو لگژری ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سابق جیل سیلز کو پرتعیش سوئٹس میں بدل کر مہمانوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس ہوٹل کا نام ‘ہوشینویا نارا پرزن’ رکھا گیا ہے اور یہ عمارت 1908 میں تعمیر ہوئی تھی۔ یہ جیل 2017 تک نوجوان قیدیوں کے لیے استعمال ہوتی رہی۔

لگژری ہوٹل میں تقریباً 500 سابق جیل سیلز کو 48 سوئٹس، ہوٹل کی دیگر سہولیات اور ریسٹورنٹ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ عمارت کی تاریخی شناخت اور جیل کی اصل طرزِ تعمیر کو برقرار رکھا گیا ہے۔ سوئٹس میں لاؤنج، ڈائننگ ایریا، کافی اسٹیشن، منی بار، واک اِن کلوزٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

عمارت کو ہوٹل میں تبدیل کرنے کا مقصد اس کے تحفظ اور دیکھ بھال کے اخراجات پورے کرنا ہے۔ ہوشینویا نارا پرزن میں ایک رات کے قیام کی قیمت کمرے کی نوعیت کے مطابق 317 سے 1,114 امریکی ڈالر تک ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں