ہومتازہ ترینوفاقی کابینہ کی ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026 میں ترمیم کی منظوری

وفاقی کابینہ کی ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026 میں ترمیم کی منظوری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی کابینہ نے ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔

وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق، دفاعی افواج ایکٹ 2026 کے مسودے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ ترامیم 27ویں آئینی ترمیم کے تسلسل میں کی گئی ہیں اور ان کا مقصد چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے اور ہیڈ کوارٹرز کے حوالے سے انتظامات کا تعین کرنا ہے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد دفاعی افواج ایکٹ 2026 کا مسودہ پارلیمان کے جاری اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں بھی ترمیم کی منظوری دی ہے جو 27ویں آئینی ترمیم کے بعد ضروری تھی۔ ترمیم شدہ مسودہ پارلیمان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں