کوئٹہ (لارڈ میڈیا): بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہو سکی۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں ریلوے ٹریک کی مرمت کی وجہ سے اس معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد میں روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹریک کی ضروری مرمت مکمل ہوتے ہی ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔


