ہومتازہ ترینپاکستان کی دوسری شکست، ہاکی ورلڈکپ سے باہر

پاکستان کی دوسری شکست، ہاکی ورلڈکپ سے باہر

نیدر لینڈز (لارڈ میڈیا): بھارت نے ہاکی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کو 3-5 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔ نیدر لینڈز اور بیلجئیم میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان کو تین میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے کوارٹر میں کپتان ہرمن پریت سنگھ کے ذریعے پنالٹی کارنر پر پہلا گول کیا جبکہ ابھیشک نے دوسرا گول کرکے برتری کو دوگنا کردیا۔

دوسرے کوارٹر میں ہرمن پریت نے پنالٹی کارنر کے ری باؤنڈ پر تیسرا گول بنایا، جس کے بعد پاکستان کے حنان شاہد نے ایک گول کیا۔ ابھیشک نے بھارت کے لیے چوتھا گول بنایا اور دوسرے کوارٹر کے اختتام پر بھارت کو 2-4 کی برتری حاصل تھی۔

تیسرے کوارٹر میں بھارت نے پنالٹی اسٹروک پر اپنی برتری 2-5 کے ساتھ مستحکم کی۔ چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے حنان شاہد نے دوسرا گول کیا لیکن پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر ہونا پڑا۔ میچ کے بعد روایتی ہینڈ شیک بھی ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں