ہوماہم ترینپاکستان کا امریکی سفیر کے متنازع بیان پر شدید احتجاج

پاکستان کا امریکی سفیر کے متنازع بیان پر شدید احتجاج

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے امریکی سفیر برائے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے سرجیو گور کے بیان پر تشویش سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستان نے امریکی سفیر کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کی سختی سے مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے جس کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

دفتر خارجہ نے امریکی سفیر کے بیان کو امریکی مؤقف کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بالادستی سے متعلق امریکی عزم سے مطابقت نہیں رکھتا۔

یہ معاملہ امریکی سفیر سرجیو گور کے جموں و کشمیر کے دورے کے بعد سامنے آیا، جہاں انہوں نے علاقے کو بھارت کا اہم حصہ قرار دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر کا تنازع 1947 سے جاری ہے اور پاکستان اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔

امریکا ماضی میں کشمیر سمیت تنازعات کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے، لیکن حالیہ بیانات امریکی مؤقف سے مطابقت نہیں رکھتے۔ پاکستان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ اس کے حکام کے بیانات اس کے سفارتی کردار سے ہم آہنگ ہوں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں