ہومتازہ ترینچین نے طبی تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے 5 سالہ منصوبہ...

چین نے طبی تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے 5 سالہ منصوبہ جاری کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اپنے طبی تحفظ کے نظام تک رسائی، اسے عوام کے لئے قابل استطاعت بنانے اور اس کے پائیدار پن کو بہتر بنانے کے لئے 5 سالہ منصوبہ جاری کیا ہے، جس سے 1.3 ارب سے زائد افراد مستفید ہوتے ہیں۔

طبی تحفظ کی قومی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونےوالے اس منصوبے میں 2026 سے 2030 تک کے لئے اہداف مقرر کئے گئے ہیں، جن میں بنیادی طبی بیمہ خدمات تک رسائی آسان بنانا، بیمہ فنڈز کے تحفظ کو مضبوط کرنا اور فنڈز کے استعمال کی کارکردگی بہتر بنانا شامل ہے۔

منصوبے میں ملک کے کثیر سطح کے طبی تحفظ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے 8 شعبوں میں 26 اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ ان میں بنیادی طبی بیمہ، سنگین بیماریوں کا بیمہ، طبی امداد، زچگی بیمہ، تجارتی طبی بیمہ اور طویل مدتی نگہداشت کا بیمہ شامل ہیں۔

2025 کے اختتام تک چین کے بنیادی طبی بیمہ پروگراموں میں 1.33 ارب افراد شامل تھے، جو ملک کی مجموعی آبادی کا 95 فیصد بنتے ہیں۔ زچگی بیمہ سمیت ان فنڈز کی گزشتہ سال آمدنی 35.9 کھرب یوآن (تقریباً 500 ارب امریکی ڈالر) رہی، جبکہ اخراجات 30 کھرب یوآن تھے۔

منصوبے میں بدلتی ہوئی افرادی قوت تک طبی بیمہ کی رسائی بڑھانے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ اس میں ایسی پالیسیاں نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جن کے تحت رہائشی اجازت نامہ رکھنے والے افراد بنیادی طبی بیمہ میں شامل ہو سکیں۔ اس کے علاوہ آزادانہ نوعیت کے روزگار سے وابستہ افراد اور روزگار کی نئی اقسام سے منسلک کارکنوں کو ملازمین کے طبی بیمہ پروگرام میں شامل ہونے کی ترغیب دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں