ہوماہم ترینمتحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کردیئے

متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کردیئے

ابوظبی (لارڈ میڈیا): متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی و کاروباری اور مالی معاملات تاحکمِ ثانی معطل کر دیے ہیں۔ یو اے ای کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کشیدگی علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

منگل کو متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے بتایا تھا کہ ایران نے متحدہ عرب امارات کی جانب 2 بیلسٹک میزائل داغے، جن میں سے ایک میزائل متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود کے اندر جبکہ دوسرا سمندری حدود سے باہر گرا۔

اماراتی وزارت دفاع نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات کسی بھی قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق متاثرہ افراد 9 جولائی تک بغیر جرمانے ویزا اسٹیٹس درست کرا سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے تقریباً 10 ارب ڈالر جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے جن میں سے 3 ارب ڈالر سے زائد رقم پہلے ہی ایران کو فراہم کی جا چکی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں