ہومتازہ ترینپاکستان گولڈ کی فتح، شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ

پاکستان گولڈ کی فتح، شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ

ملتان (لارڈ میڈیا): پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو شکست دے کر نیشنل چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے، انہوں نے ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان گولڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سعد خان اور شامل حسین کی سنچریوں کی مدد سے ٹیم نے 340 رنز بنائے۔ سعد خان نے 112 اور شامل حسین نے 111 رنز اسکور کیے۔

پاکستان گرینز کی جانب سے فہیم اشرف، شاداب خان اور نسیم شاہ نے دو دو وکٹیں لیں۔

341 رنز کے ہدف کے تعاقب میں، پاکستان گرینز کی ٹیم 239 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ سعد بیگ نے 67 اور عمیر یوسف نے 44 رنز بنائے۔

پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین آفریدی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 36 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رضا اللہ، مبصر خان اور فیصل اکرم نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں