اسلام آباد (لارڈ میڈیا) حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے مطابق حکومت نے عمران خان کے اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کے معاملے پر مشاورت کی ہے اور اس فیصلے پر نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت عدالتی حکم کے دیگر نکات پر بھی غور کر رہی ہے اور قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے جیلوں میں موجود دیگر قیدیوں کی صحت کے مسائل کا بھی ذکر کیا۔
سپریم کورٹ نے عمران خان کو اسلام آباد کے نجی اسپتال شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کو سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا جائے اور خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، جبکہ اخراجات عمران خان کی فیملی برداشت کرے گی۔


