ہوماہم ترینعمران خان کو شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ عدالتی حکم کے تحت عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ کو سپریم کورٹ کے تحریری احکامات کا انتظار ہے، جن کے ملنے پر عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا جائے اور اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہ ہو۔

عدالتی حکم کے مطابق عمران خان کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی ہوں گے۔

اسپتال کے اخراجات عمران خان کی فیملی خود برداشت کرے گی جبکہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔ عدالت نے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے، جس کے تحت عمران خان ایک مہینہ اسپتال میں رہیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں