ہوماہم ترینسپریم کورٹ کا فیصلہ آزادانہ اور میرٹ پر مبنی ہے،رانا ثنااللہ

سپریم کورٹ کا فیصلہ آزادانہ اور میرٹ پر مبنی ہے،رانا ثنااللہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آزادانہ اور میرٹ پر مبنی ہے، حکومت عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کرنے میں بہت دیر کردی، یہی سیدھا اور قانونی راستہ تھا۔ اگر پی ٹی آئی پہلے عدالت چلی جاتی تو یہ ریلیف پہلے بھی مل سکتا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد کے نجی اسپتال شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عمران خان کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا جائے اور اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسپتال میں عمران خان کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی ہونگے۔ عدالت نے کہا کہ اخراجات عمران خان کی فیملی خود برداشت کرے گی جبکہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائیگی۔

عدالت نے کہا کہ عمران خان آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہیں گے اور ہفتے میں 2 بار بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرائی جائے گی۔ عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ان کی میڈیکل رپورٹس میڈیا اور عوام میں شیئر کرنے پر پابندی ہو گی۔ عدالت نے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے حکم پر اعتراض کیا، تاہم عدالت نے اسے حکم نامے کا حصہ بناتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں