ہومتازہ تریناے آئی سے مشہور شخصیات کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے 114 غیر...

اے آئی سے مشہور شخصیات کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے 114 غیر ملکی گرفتار

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان میں مشہور شخصیات کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی نیٹ ورک کو پکڑ لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک چلانے والے 114 غیر ملکی افراد گرفتار کیے گئے ہیں، جن کا تعلق چار ممالک سے ہے۔ ملزمان کے خلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے ٹیم نے کراچی کے نجی کمرشل پلازے پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے نجی کمپنی کے ذریعے نازیبا ویڈیوز کا نیٹ ورک بنایا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق، غیر ملکی ملزمان کے ساتھ دو درجن سے زائد پاکستانی بھی ملوث تھے۔

غیر ملکیوں سے تمام مواد تحویل میں لے لیا گیا ہے اور چار غیر ملکی سفارتخانوں کو ملزمان کی گرفتاری سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ملزمان کو اگلے ہفتے ریمانڈ کی استدعا کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں