ہومتازہ ترینبنگلادیش کے ہاتھوں شکست پر سابقہ آسٹریلوی کرکٹرز برہم

بنگلادیش کے ہاتھوں شکست پر سابقہ آسٹریلوی کرکٹرز برہم

ڈارون (لارڈ میڈیا) آسٹریلیا کی ہوم گراؤنڈ پر بنگلادیش سے پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں شکست پر سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور میڈیا نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سابق کرکٹر مارک وا نے اس شکست کو آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلوی بیٹنگ کے مستقبل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ موجودہ بیٹنگ لائن اپ کے ساتھ جنوبی افریقا کا دورہ اعتماد کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا۔

وارنر نے کہا کہ جنوبی افریقا کا دورہ بڑا چیلنج ہوگا اور پروٹیز کی بولنگ بہت تجربہ کار ہے۔ آسٹریلیا کو اپنی بیٹنگ لائن اپ پر غور کرنا ہوگا، جبکہ ٹیم میں تبدیلیوں کے لیے سلیکٹرز کو مشاورت کرنا ہوگی۔

مارک وا کا کہنا ہے کہ بیٹنگ مسلسل ناکام ہو تو سلیکٹرز کو بڑے فیصلے لینے پڑتے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم مکمل طاقت کے ساتھ کھیل رہی تھی، اس لیے یہ شکست بہت بڑی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا نے کہا ہے کہ بنگلادیش سے شکست کے بعد سلیکٹرز کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ جیک ویدرالڈ کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے اور ٹریوس ہیڈ کی اوپنر کے طور پر کامیابی پر بھی شک ہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ شکست کی وجہ صرف بیٹرز نہیں، بلکہ بولنگ کمبی نیشن بھی مسئلہ ہے۔ آسٹریلوی ٹیم میں تازہ خون شامل کرنے کا وقت آ چکا ہے کیونکہ زیادہ تر کھلاڑیوں کی عمریں 30 سال سے اوپر ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں