ہومتازہ ترینحوثیوں کے حملے سے المخا بندرگاہ بند، 7 ہلاک

حوثیوں کے حملے سے المخا بندرگاہ بند، 7 ہلاک

صنعاء (لارڈ میڈیا) حوثیوں کے حالیہ میزائل حملے کے بعد یمن کی المخا بندرگاہ کو بند کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تجارتی اور بحری سرگرمیاں معطل ہیں۔ بندرگاہ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ حملے میں 25 سے زائد میزائل داغے گئے، جس سے 7 افراد ہلاک ہو گئے اور 16 ملین ڈالر کا مالی نقصان ہوا۔

بندرگاہ پر حملوں کے بعد معمول کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔ الجموریہ ٹی وی کی ویڈیو میں کئی چھوٹی کشتیاں جلتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ بندرگاہ کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق حوثیوں نے جمعہ کے روز 6 بیلسٹک میزائل داغے تھے۔ المخا بندرگاہ یمن کے مغربی ساحل پر واقع ہے اور اس کی بندش سے خطے کی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں