ہومUncategorizedمقبوضہ کشمیر میں بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا جا رہا...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

سری نگر (لارڈ میڈیا) آج بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی بالخصوص سری نگر کو مکمل طور پر فوجی چھانی میں تبدیل کر دیا ہے۔ سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم کے گرد کئی حصار پر مشتمل سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔ گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔

بخشی اسٹیڈیم میں بھارتی یوم آزادی کی نام نہاد مرکزی تقریب ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں