ہومتازہ ترینحوثیوں کا ریاض پر میزائل حملہ، اتحادی فوج نے ناکام بنا دیا

حوثیوں کا ریاض پر میزائل حملہ، اتحادی فوج نے ناکام بنا دیا

ریاض (لارڈ میڈیا) سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج نے حوثیوں کی جانب سے ریاض پر داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اے ایف پی کے مطابق، ریاض میں ہفتے کی علی الصبح دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ سعودی سول ڈیفنس نے شہریوں کو خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے ہنگامی انتباہی نظام فعال کر دیا۔

اتحادی فوج کے مطابق میزائل کو کامیابی سے روک لیا گیا، تاہم مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہوئیں۔ یہ واقعہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی اطلاعات کے درمیان پیش آیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں