ہومتازہ ترینمری میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

مری میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

مری (لارڈ میڈیا): مری، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تیز اور ٹھنڈی ہواؤں نے ماحول کو مزید سرد کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مری سمیت پہاڑی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب اور آزاد کشمیر کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جہلم، خوشاب، سرگودھا، مظفرآباد، باغ اور کوٹلی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔

مری میں شدید بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں اور سیاحوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زلعی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مری نے واپڈا، ریسکیو 1122، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں