کراچی (لارڈ میڈیا): گڈاپ کے فارم ہاؤس میں نوکری اور تربیت کا جھانسہ دے کر بلائی گئی 50 سے زائد خواتین کے موبائل فون لے کر فرار ہونے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے واردات کے مرکزی ملزم ساحل سلمان کے پڑوسی کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کے پڑوسی کو بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا اور اس کے موبائل فون ڈیٹا سے مرکزی ملزم سے رابطے کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے شبہ ہے کہ وہ بھی واردات کی منصوبہ بندی میں شامل تھا۔
تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مرکزی ملزم ساحل سلمان نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی ہوئی ہے جس کی سماعت 24 اکتوبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ گڈاپ کے فارم ہاؤس پر خواتین کے 50 سے زائد موبائل فون لیکر فرار ہونے کا واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا۔


