اسلام آباد (لارڈ میڈیا): چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات 21 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوئی، جس میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے، ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور مالدیپ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے اور تعمیری روابط کے ذریعے خطے میں امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔


