ہومتازہ ترینآرمینیا میں حیاتیاتی تنوع کے متعلق اقوام متحدہ کانفرنس کے موقع پر...

آرمینیا میں حیاتیاتی تنوع کے متعلق اقوام متحدہ کانفرنس کے موقع پر چائنہ پویلین کا افتتاح

یریوان (شِنہوا) آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کے کنونشن (کوپ 17) کے فریقین کی کانفرنس کے 17ویں اجلاس میں چائنہ پویلین کا افتتاح کر دیا گیا۔

چین کے وزیر ایکالوجی اینڈ انوائرمنٹ ہوانگ رون چھیو، آرمینیا کے وزیر ماحولیات اور کوپ17 کے صدر ہمبرڈزوم ماتیووسیان اور حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کی ایگزیکٹو سیکرٹری آسٹرڈ شوماکر نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چین کی وزارت ایکالوجی اینڈ انوائرمنٹ کی میزبانی میں منعقدہ تقریب کے دوران ہوانگ نے پویلین کا باضابطہ افتتاح کیا۔

ہوانگ نے کہا کہ 2022 میں کونمنگ- مونٹریال عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک (کے ایم جی بی ایف) کی منظوری کے بعد سے عالمی سطح پر حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں مجموعی طور پر پیش رفت ہوئی ہے تاہم اس پر عملدرآمد توقعات سے کم رہا ہے۔

ہوانگ نے کہا کہ کوپ 17 میں اس فریم ورک پر عملدرآمد کے حوالے سے اجتماعی پیش رفت کا پہلا عالمی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ہوانگ نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ عزم اور موثر کوششوں کے ساتھ اپنے وعدوں کو ٹھوس پالیسیوں اور تحفظ ماحول کے عملی اقدامات میں تبدیل کریں۔

ماتیووسیان نے کہا کہ کے ایم جی بی ایف کے اہداف کے حصول کے لئے عالمی سطح پر جاری کوششوں کی رفتار اور وسعت ناکافی ہے۔ انہوں نے ملکی سطح پر بہتر روابط، بین الاقوامی تعاون میں اضافے، عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور رپورٹنگ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اور سرکاری محکموں اور معاشرے کے تمام شعبوں میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو مربوط کرنے پر زور دیا۔

شوماکر نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کے کنونشن پر عملدرآمد سے متعلق چین کی 7ویں قومی رپورٹ میں ظاہر ہونے والی پیش رفت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے بالخصوص چین کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے وضع کردہ ’’ریڈ لائن سسٹم‘‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قومی منصوبہ بندی اور ترقیاتی عمل میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو شامل کرنے کی ایک مثال ہے۔

’’فطرت کے لئے عملی اقدامات‘‘ کے عنوان کے تحت کوپ17 کا اجلاس 19 سے 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ کانفرنس کے دوران چائنہ پویلین میں متعدد سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں موضوعاتی ضمنی اجلاس، مقامی سطح پر حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے اقدامات سے متعلق نشستیں، سیمینارز اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں چین کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے والی نمائش شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں