ہومتازہ ترینکراچی میں ذہنی معذور نوجوان سے ڈکیتی، فوٹیج سامنے

کراچی میں ذہنی معذور نوجوان سے ڈکیتی، فوٹیج سامنے

کراچی (لارڈ میڈیا): شہر کے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابد آباد میں ذہنی معذور نوجوان انس عرف انو کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر انس سے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔

متاثرہ نوجوان انس کے مطابق ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر پر اسلحہ رکھ دیا۔ انس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ واردات کے بعد ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری ہوچکی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں