ہومتازہ ترینجکارتہ-بین ڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے نے 3سال میں ایک کروڑ 80 لاکھ...

جکارتہ-بین ڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے نے 3سال میں ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد سفری دورے نمٹائے

جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کی جکارتہ-بین ڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے، جسے مقامی طور پر ’’ووش‘‘کہا جاتا ہے، ہفتے کے روز اپنی سروس کے 3 سال مکمل ہونے پر محفوظ آپریشن کے سنگ میل تک پہنچ گئی۔ چائنہ ریلوے انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ کے مطابق تجارتی سروس شروع ہونے کے بعد سے اس ریلوے کے ذریعے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد سفری دورے نمٹائے گئے۔

کمپنی نے بتایا کہ ان 3 برسوں کے دوران انڈونیشیا کی اس پہلی ہائی سپیڈ ریلوے لائن پر بلٹ ٹرینوں نے مجموعی طور پر58 ہزار 666 سفر کئے۔ اس دوران ٹرینوں نے 89 لاکھ کلومیٹر سے زائد فاصلہ محفوظ طریقے سے طے کیا جبکہ وقت کی پابندی کی شرح 99.4 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق روزانہ ٹرینوں کی تعداد آپریشن کے ابتدائی مرحلے میں 14 سے بڑھ کر زیادہ سے زیادہ 62 سفر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک دن میں مسافروں کی سب سے زیادہ تعداد 26 ہزار 770 ریکارڈ کی گئی۔

سروسز کو بہتر بنانے کے لئے ووش کی انتظامیہ نے مسافروں کی مختلف سفری عادات اور بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کے مختلف آپشنز اور خدمات کے طریقے متعارف کرائے ہیں۔ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے طلب اور حالات کے مطابق کرایوں میں ردوبدل، متعدد ذرائع سے ٹکٹوں کی خریداری، باقاعدگی سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے خصوصی لائلٹی کارڈز اور ٹکٹ میں تبدیلی کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اس ریلوے نے اپنے راستے میں واقع شہروں کی نقل و حمل کی صورت حال کو تبدیل کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں سیاحت، کھانے پینے اور خوردہ فروشی کے شعبوں سے وابستہ کاروبار ریلوے سٹیشنوں کے آس پاس قائم ہوئے ہیں، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور مقامی آبادی کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

اب تک اس ریلوے کے سٹیشنوں پر 117 تجارتی کاروباری ادارے قائم ہو چکے ہیں جن میں 29 مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار شامل ہیں۔ یہ ادارے مقامی کھانے پینے کی اشیاء، مشروبات، یادگاری تحائف اور ثقافتی و تخلیقی مصنوعات فراہم کرتے ہیں۔

مقامی کھپت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اس ریلوے نے بین الاقوامی مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے آپریشنل ٹیم نے سٹیشنوں کی سہولیات، تجارتی خدمات اور آخری منزل تک رسائی کے لئے مقامی ٹرانسپورٹ کے رابطوں کو بہتر بنایا ہے۔

آپریٹر پی ٹی کیریتا سیپات انڈونیشیا چائنہ کے اعداد و شمار کے مطابق ووش اب تک 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد بین الاقوامی مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کر چکی ہے جس سے مقامی سیاحت اور اس سے منسلک صنعتوں کو نمایاں فروغ ملا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں