ہومتازہ ترینراولپنڈی میں اشتہاری ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

راولپنڈی میں اشتہاری ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا مین روڈ پر رات گئے ایک پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری ملزم حماد عرف مادو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے پستول برآمد ہوا۔

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھی جب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اشتہاری حماد عرف مادو ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

ملزم ڈکیتی، اقدام قتل اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق وہ علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا اور سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز شیئر کرکے عوام میں خوف و ہراس پیدا کرتا تھا۔

واقعے کے بعد فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا باضابطہ مؤقف ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں