ہومتازہ ترینصدر شی جن پھنگ کا 140ویں کینٹن میلے کے نام...

صدر شی جن پھنگ کا 140ویں کینٹن میلے کے نام تہنیتی خط

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے بدھ کو درآمدات و برآمدات کے 140ویں چینی میلے، جسے کینٹن میلے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے نام تہنیتی خط ارسال کیا ہے۔

اپنے خط میں شی نے کہاہے کہ گزشتہ 70 برسوں کے دوران کینٹن میلے نے چین اور دیگر ممالک کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ میلہ چین کے لئے اعلیٰ سطح پر کھلے پن کو وسعت دینے اور کھلی عالمی معیشت کے قیام کو فروغ دینے کا ایک موثر پلیٹ فارم بھی ثابت ہوا ہے۔

شی نے کہا کہ نئے حالات میں چین دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ مل کر کثیرالجہتی تجارتی نظام کا تحفظ کرنے، عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام اور ہموار آپریشن کو یقینی بنانے، باہمی فائدے پر مبنی بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی تعاون کے مواقع بڑھانے اور ایسی اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے جس کے ثمرات سب تک پہنچیں اور جو سب کو ساتھ لے کر چلے۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد عالمی ترقی اور خوشحالی کو نئی قوت فراہم کرنا ہے۔

یہ میلہ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں شروع ہو گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں