ہومتازہ ترینویتنام نے صوبہ خانہوا آنے والے چینی سیاحتی گروپوں کے لئے ویزا...

ویتنام نے صوبہ خانہوا آنے والے چینی سیاحتی گروپوں کے لئے ویزا ختم کر دیا

ہنوئی (شِنہوا) کم از کم دو افراد پر مشتمل گروپوں کی صورت میں ویتنام جانے والے چینی شہری پیر سے 2027 کے آخر تک نافذ العمل آزمائشی سکیم کے تحت وسطی ویتنام کے صوبے خانہوا کا دورہ بغیر ویزا کر سکیں گے۔

ویتنام نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاری کردہ حکومتی قرارداد کے تحت اہل سیاحوں کو چینی مین لینڈ سے براہ راست صوبے کے کیم ران انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنا ہوگا اور ویتنام کی بین الاقوامی ٹریول کمپنیوں کے زیر اہتمام تمام سفری سہولیات پر مشتمل ٹور بک کرنا ہوگا۔ ان کا قیام زیادہ سے زیادہ 30 دن تک محدود ہوگا۔

سیاحوں کے لئے کیم ران ایئرپورٹ کے ذریعے ہی ویتنام میں داخل ہونا اور وہاں سے روانہ ہونا لازمی ہوگا، جبکہ ان کا سفر صرف صوبہ خانہوا تک محدود رہے گا۔

2026-2027 کے لئے ویتنام اور چین کے درمیان سیاحتی تعاون کے سال کے تحت متعارف کرائی گئی یہ سکیم عام چینی پاسپورٹ رکھنے والوں پر لاگو ہوگی، تاہم ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقوں سے جاری کردہ پاسپورٹ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ویتنام میں جنوری سے ستمبر کے دوران ایک کروڑ 77 لاکھ غیر ملکی سیاح آئے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.5 فیصد زیادہ ہیں۔ اس عرصے میں چین ویتنام آنے والے سیاحوں کا سب سے بڑا ذریعہ رہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں