اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1.19 روپے اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں 1.91 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔ اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 394.83 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395.85 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 7 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں 6 اکتوبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 393.64 روپے فی لیٹر ہوئی۔ دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 1.88 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد ڈیزل 397.76 روپے فی لیٹر پر آ گیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 88.06 ڈالر فی بیرل پر ہے اور برینٹ خام تیل 98.02 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ اسی طرح مربان خام تیل کی قیمت 104.80 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ قدرتی گیس کی قیمت میں 1.73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


