ہومتازہ ترینچین میں تعطیلات کے دوران خریداری کے رجحان میں مسلسل اضافہ

چین میں تعطیلات کے دوران خریداری کے رجحان میں مسلسل اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں قومی دن کی سات روزہ تعطیلات کے نصف مرحلے پر صارفین کے اخراجات مستحکم ہیں، جبکہ ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو ملکی معیشت کی بنیادی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔

یکم سے 3 اکتوبر تک تعطیلات کے پہلے 3 دنوں کے دوران وزارت تجارت کی زیر نگرانی 78 بڑی شاپنگ سٹریٹس اور تجارتی اضلاع میں لوگوں کی آمدورفت اور کاروباری آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 3.4 فیصد اور 5.3 فیصد اضافہ ہوا۔

بالخصوص صارفین کے لئے پرانی اشیا کے بدلے نئی اشیا خریدنے کے حکومتی پروگرام کے تحت اسی عرصے کے دوران 19.63 ارب یوآن (تقریباً 2.91 ارب امریکی ڈالر) کی فروخت ہوئی جس سے 34 لاکھ 80 ہزار صارفین مستفید ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے تحت 46 ہزار گاڑیوں کی تجارت ہوئی جس کے نتیجے میں نئی گاڑیوں کی 7.45 ارب یوآن کی فروخت ہوئی۔ اس کے علاوہ 6.5 ارب یوآن مالیت کے 15 لاکھ 10 ہزار گھریلو برقی آلات اور 4.9 ارب یوآن مالیت والے 17 لاکھ 10 ہزار ڈیجیٹل و سمارٹ آلات کی بھی خرید و فروخت ہوئی۔

قومی دن کی تعطیلات طویل عرصے سے چین میں سفر، سیاحت اور اخراجات کے حوالے سے مصروف ترین ادوار میں شمار ہوتی ہیں۔ حکام نے 7 روز کے دوران مجموعی طور پر 2.13 ارب بین العلاقائی سفری دوروں کا اندازہ لگایا تھا جو روزانہ اوسطاً 30 کروڑ بنتے ہیں۔

گزشتہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلب بدستور مضبوط ہے کیونکہ صرف یکم اکتوبر کو ریلوے کے سفری دوروں کی تعداد 2 کروڑ 52 لاکھ تک پہنچ گئی جو ایک دن میں مسافروں کی ریکارڈ تعداد ہے۔

بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے چین نے مصروف روٹس پر اضافی ٹرینیں چلائی ہیں، جبکہ تعطیلات کے دوران نجی گاڑیوں کے لئے شاہراہوں پر ٹول ٹیکس بھی معاف کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزارت ثقافت و سیاحت نے ستمبر کے اواخر میں ایک ماہ پر محیط قومی سیاحتی فروغ مہم کا آغاز کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں