لاس اینجلس (لارڈ میڈیا) ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جِم کیری نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ من آہ سے شادی کر لی ہے۔ یہ تقریب لاس اینجلس میں ایک مختصر اور نجی تقریب کے دوران منعقد ہوئی۔
من آہ اور جِم کیری کے تعلقات کی خبریں 2022 سے سامنے آ رہی تھیں اور رواں سال فروری میں دونوں نے پیرس میں سیزر ایوارڈز کی تقریب میں پہلی بار ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر شرکت کی تھی۔
تقریب میں جِم کیری کو لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز سے بھی نوازا گیا، جہاں انہوں نے من آہ کو اپنی ‘خاص ساتھی’ قرار دیا اور محبت کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ جِم کیری اس سے قبل دو مرتبہ شادی کر چکے ہیں اور ان کی ایک بیٹی جین ایرن کیری بھی ہیں۔


