شنگھائی (شِنہوا) چین کے تحقیقی برف شکن بحری جہاز شوئے لونگ اور شوئے لونگ 2 جنہیں سنو ڈریگن اور سنو ڈریگن 2 بھی کہا جاتا ہے، بدھ کے روز چین کے مشرقی شہر شنگھائی واپس پہنچ گئے۔ دونوں جہازوں نے چین کی 16ویں آرکٹک سمندری مہم کے دوران تقریباً 3 ماہ سمندر میں گزارے۔
اس مہم کے دوران جامع تحقیقات اور نگرانی، جدید سائنسی تحقیق اور بین الاقوامی تعاون سمیت اہم اہداف کامیابی سے مکمل کئے گئے۔ مہم پر مامور ٹیم کے مطابق اس بار مہم کے پیمانے اور انجام دیئے گئے امور کی مجموعی تعداد دونوں نے نئی بلند ترین سطح حاصل کی۔
مہم کے دوران نئی سائنسی دریافتوں، نظریاتی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کے تجربات اور آلات کے استعمال کے شعبوں میں نمایاں نتائج حاصل ہوئے۔ ان نتائج سے عالمی موسمیاتی تبدیلی کو مزید بہتر طور پر سمجھنے اور اس سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے مضبوط معاونت فراہم ہوئی ہے جبکہ آرکٹک خطے میں پائیدار ترقی کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
قدرتی وسائل کی وزارت کے زیر اہتمام اس مہم میں 4 بحری جہازوں شوئے لونگ، شوئے لونگ 2، جی دی اور تانسو-3 نے حصہ لیا۔
ابھی تک جی دی اور تانسو-3 اپنے تحقیقی مشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور توقع ہے کہ وہ اکتوبر کے وسط میں واپس پہنچیں گے۔


