کیوبیک (لارڈ میڈیا): کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ سینٹ بریجید-ڈی آئیبرویل کے علاقے میں پیش آیا جو مونٹریال سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر دوپہر تقریباً 2:30 بجے گر کر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے اور چاروں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ ایک نجی ہیلی کاپٹر تھا۔
متاثرین کی شناخت فوری طور پر جاری نہیں کی گئی ہے اور حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک حادثے کی حتمی وجہ کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا ہے۔


