ہومتازہ تریننوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

نوشکی (لارڈ میڈیا) سکیورٹی فورسز نے ضلع نوشکی میں کامیاب آپریشن کے دوران 11 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس سے قبل 24 ستمبر کو آپریشن شعبان کے تسلسل میں مزید دہشتگرد ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا جس میں 5 خوارج کی ہلاکت ہوئی۔ مجموعی طور پر شعبان میں 22 خوارج ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

ستمبر 2026 سے اب تک بھارتی سرپرستی میں سرگرم 33 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ ان کے ٹھکانوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ان کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں