ہومتازہ ترینعدالت کی مداخلت، وائٹ ہاؤس نے میڈیا رسائی بحال کردی

عدالت کی مداخلت، وائٹ ہاؤس نے میڈیا رسائی بحال کردی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): وائٹ ہاؤس نے سی این این، ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو کے نمائندوں کو بالآخر داخلے کی اجازت دے دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان اداروں پر پابندی لگائی تھی، جس کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ نے ان میڈیا اداروں پر جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف میڈیا اداروں نے احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔

وائٹ ہاؤس نے میڈیا اداروں کو اجازت دینے کا فیصلہ عدالت کی مداخلت کے بعد کیا۔ عدالت کے حکم کے باوجود پہلے ان اداروں کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر برائے پریس آپریشنز نے عدالت میں بیان جمع کرایا کہ میڈیا کی مکمل رسائی بحال کر دی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق آئندہ بھی مزید میڈیا اداروں پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں