ہومتازہ ترینڈاکٹر نجیب نقی صدر آزاد کشمیر مقرر، عہدے کا حلف اٹھا لیا

ڈاکٹر نجیب نقی صدر آزاد کشمیر مقرر، عہدے کا حلف اٹھا لیا

مظفرآباد (لارڈ میڈیا) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی خان نے آزاد ریاست جموں و کشمیر کے 25ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، طارق فضل چودھری سمیت آزاد کشمیر کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔

ڈاکٹر نجیب نقی نے نئے صدر کے انتخاب کے لیے آج ہونے والی ووٹنگ میں 32 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 13 ووٹ لیے۔

نو منتخب صدر کے اپنے حلقے میں انتخابات ابھی باقی ہیں۔ ڈاکٹر نجیب نقی ایل اے 23 سدھنوتی سے (ن) لیگ کے امیدوار تھے جہاں انتخابات امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیے گئے تھے۔

ریاست کی تینوں ڈویژنز میں آئینی عہدے برابر تقسیم ہو گئے ہیں۔ اسپیکر اسمبلی طارق فاروق میرپور ڈویژن سے، وزیر اعظم افتخار گیلانی مظفرآباد ڈویژن سے اور صدر ڈاکٹر نجیب نقی پونچھ ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان 19 جنوری 1964 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ وہ سدھن قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو کرنل خان محمد خان کے پوتے ہیں۔

انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا۔ 1990 میں اپنے والد کی وفات کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور 5 مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر نجیب نقی عوامی فلاح کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں