نیویارک (لارڈ میڈیا) پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے لندن کی ایمبیسی سے اپنی بیمار بہن کی عیادت کیلئے ویزا جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیویارک میں ہیں اور ان کی بہن شائستہ عباس کینسر کی آخری سٹیج پر ہیں۔ میرا نے لندن ایمبیسی اور پاکستانی حکام سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ شفقت بیگم اور بھائی سید حسین عباس لندن میں موجود ہیں اور وہ اپنی بہن شائستہ سے ملنا چاہتی ہیں۔


