ہومتازہ ترینپی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس لے...

پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

لاہور (لارڈ میڈیا) پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ نے نمٹا دی ہے۔ جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی جو مبشر اعوان کی والدہ نے دائر کی تھی۔

سماعت کے دوران جسٹس اکبر ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے سوال کیا کہ نظر بندی کا غیر قانونی نوٹیفکیشن کیسے جاری ہوا اور قانونی طریقہ کار کیوں نہیں اپنایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مبشر اعوان کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے اور یہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی رپورٹ پر جاری ہوا تھا۔

عدالت کی برہمی پر ڈپٹی کمشنر نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو مبشر اعوان کو رہا کرنے کا کہہ دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں